سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد
07 جنوری 2019 (12:33) 2019-01-07

ریاض: سعودی عرب میں بڑھتی بے روز گاری کی شرح کو روکنے کے لیے 5 شعبوں میں غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

وزارت محنت و سماجی امور کے مطابق طبی آلات، تعمیراتی سامان، گاڑیوں کے پرزہ جات، قالین بافی اور مٹھائیوں کی دکانوں میں غیر ملکی کام نہیں کرسکتے۔

ترجمان وزارت کے مطابق ان شعبوں کی مکمل سعودائزیشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پابندی سے سعودی شہریوں کے لیے ملازمتوں بڑھانے اور بے روزگاری ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے ستمبر 2018 میں 12 شعبوں میں غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔


ای پیپر