فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا: محکمہ موسمیات
07 جنوری 2019 (10:17) 2019-01-07

لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا، تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند بھی پڑ سکتی ہے۔

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، پہاڑ برف سے ڈھک گئے۔ زمینی علاقے بھی ٹھٹھرنے لگے، قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر دھند کا راج۔ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، لودھراں، بہاولپور کے علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ، پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

پورے ملک میں سردی ہی سردی، چھتر پلین میں بھی برفباری اور سیاحوں کی موج مستی، سب سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کالام میں ریکارڈ کیا گیا۔ مری میں سیاحوں کا رش، اوپر سے سنو گالا فیسٹول نے موسم کا مزہ دوبالہ کر دیا۔


ای پیپر