فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد ہائیکورٹ: نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
07 جنوری 2019 (09:45) 2019-01-07

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سزا معطلی کیلئے کوششیں تیز کر دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہو گی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست سنے گا۔ نواز شریف نے درخواست میں 24 دسمبر کے فیصلے کو معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے۔

احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔


ای پیپر