فوٹو بشکریہ فیس بک

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پاکستان کب آئے؟ حکومت کے اہم وزیر اس سے لاعلم نکلے
07 جنوری 2019 (09:25) 2019-01-07

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا دورہ پاکستان ، حکومت کے اہم وزیرلا علم نکلے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ایک روزہ دورے کو تین روزہ بنا دیا۔

کہتے ہیں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان تین دن پہلے پاکستان آئے تھے اور اب اسلام آباد کے راستے واپس گئے ہیں۔ ٹوئٹ میں انہوں نے کہا یہ سب پہلے سے طے شدہ تھا۔

متحدہ عرب امارت کے ولی عہد محمد بن زید النیہان کا سرکاری دورہ صرف ایک روزہ تھا۔ فواد چودھری کے ٹویٹ کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے وضاحت پیش کر دی۔

افتخار درانی نے کہا کہ عرب امارات کے ولی عہد کے سرکاری دورے میں ہر ایونٹ شیڈول کے مطابق واقع ہوا۔


ای پیپر