اسحاق ڈار کی ایچ بلاک میں واقع رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا
07 فروری 2020 (23:54) 2020-02-07

لندن: مسلم لیگ (ن) کے رہنماءو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایچ بلاک میں واقع رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا، ہجویری ہاﺅس کی نیلامی پر عدالت نے حکم امتناع جاری کر رکھا تھا، حکم امتناع کے بعد گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، گھر کے 12 کمروں میں بیڈ لگوا دیئے گئے ہیں اور اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ بھی لگا دیا گیا ہے ، گھر میں 50 بے گھر افراد رہ سکیں گے ۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن نے کہا کہ آج ہفتہ سے اسحاق ڈار کے گھر کو رہائش گاہ کے طورپر فعال کر دیا جائے گا ، رہائش کے لئے تین کمرے اور مسجد کا ایریا مختص کیا گیا ہے ،عدالت کی جانب سے گھر کی نیلامی پر حکم امتناع تھا گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا کوئی حکم امتنا ع نہیں تھا، مسلم لیگ ن کے رہنماءعطا تارڈ نے کہا کہ حکم امتناع کی موجودگی میں اسحاق ڈار کے گھر کو رپناہ گاہ میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ،گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کو چیلنج کرینگے ۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماءو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایچ بلاک میں واقع رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا، ہجویری ہاﺅس کی نیلامی پر عدالت نے حکم امتناع جاری کر رکھا تھا، حکم امتناع کے بعد گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، گھر کے 12 کمروں میں بیڈ لگوا دیئے گئے ہیں اور اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ بھی لگا دیا گیا ہے ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اسحاق ڈار کے گھر میں 50 بے گھر افراد رہ سکیں گے ، آج سے پناہ گاہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ گھر کی قیمت 17 کروڑ سے زائد ہے ،بے گھر افراد اسحاق ڈار کی ہر وہ چیز استعمال کرینگے جو گھر میں موجود ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے گھر میں پچاس لوگوں کی رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے، 35 مرد اور 15 خواتین رہائش استعمال کر سکیں گے ، آج ہفتہ سے اسحاق ڈار کے گھر کو رہائش گاہ کے طورپر فعال کر دیا جائے گا ۔ رہائش کے لئے تین کمرے اور مسجد کا ایریا مختص کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے گھر کی نیلامی پر حکم امتناع لیا گیا تھا لیکن گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا کوئی حکم امتنا ع نہیں لیا گیا۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنماءعطا تارڈ نے کہا کہ حکم امتناع کی موجودگی میں اسحاق ڈار کے گھر کو رپناہ گاہ میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کو چیلنج کرینگے ۔


ای پیپر