برطانوی عدالت نے ناصرجمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا سنا دی
07 فروری 2020 (18:28) 2020-02-07

لندن: اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو سزا سنادی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق  اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید کو سزا ہوگئی, پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹر پر پہلے ہی 10 سال کی پابندی عائد ہے, مانچسٹر کران کورٹ نے انہیں 17 ماہ کیلئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔

ٹرائل کے دوران ناصر نے بی پی ایل اور پی ایس ایل میں فکسنگ الزامات کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ساتھی کرکٹرز کو بھی میچ فکسنگ کرنے پر اکسایا تھا۔اسی کیس میں ناصر جمشید کے ساتھیوں یوسف انور کو ساڑھے 3 اور محمد اعجاز کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تینوں مجرمان کو عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔ ناصرجمشید پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے اہم کردار تھے، پی سی بی نے پہلے ہی ناصر پر 10 سال کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ناصر جمشید کی اہلیہ ثمرہ افضل نے اسے زندگی کا مشکل ترین دن قراردیا۔ ٹوئٹ میں لکھا کہ امید ہے دیگر لوگ ناصر کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔


ای پیپر