بے سہارا، غریب اور نادار لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں،وزیراعظم
07 فروری 2020 (17:55) 2020-02-07

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بے سہارا، غریب اور نادار لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک بھر میں پناہ گاہوں کی مزید بہتری ، دائرہ کار توسیع کرنے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بے سہارا، غریب اور نادار لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں، نجی شعبے پناہ گاہوں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ نجی شعبے کا تعاون معاشرے کی مثبت اقدار کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔


ای پیپر