کرونا وائرس سے متعلق تشویشناک خبر
07 فروری 2020 (17:49) 2020-02-07

بیجنگ:چین میں نوول کرونا وائرس کے باعث مزید 73افراد ہلاک اور3ہزار143 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 636جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد31ہزار161 ہوگئی ہے جن میں سے 4ہزار821 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

جمعہ کو چین کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کو ملک کے 31صوبائی سطح کے علاقوں اور سنکیانگ پیداواری وتعمیرانی علاقے سے نوول کرونا وائرس کے نئے3ہزار143 مصدقہ کیسز اور73 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق69 اموات ہوبے کے صوبے میں ہوئی جبکہ جیلن،ہننان،گوانگ ڈونگ اور ہیننان کے صوبوں میں ایک ایک مریض کی ہلاکت واقع ہوئی ہے۔کمیشن نے بتایا کہ جمعرات کو مزید4ہزار833 نئے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

جمعرات کو ہی962 مریضوں میں اس بیماری کی شدت میں اضافہ جبکہ صحت یاب ہونے پر387 افراد کو اسپتالوں سے ڈسچارج کیاگیا۔کمیشن کے مطابق اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد636 ہونے کے ساتھ جمعرات کو مصدقہ کیسز کی تعداد31ہزار161 تک پہنچ گئی ہے۔کمیشن نے مزید بتایا کہ 4ہزار821 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اوراس وائرس سے متاثرہ مشتبہ افراد کی تعداد26ہزار359 ہے۔صحت یاب ہونے والے کل1ہزار540 مریضوں کو اسپتالوں سے ڈسچارج کیاگیا ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ مریضوں سے قریبی رابطے میں رہنے والے3لاکھ14ہزار28 افرادکی نشاندہی کی گئی جن میں سے26ہزار762 کو میڈیکل نگرانی سے جمعرات کو ڈسچارج جبکہ1لاکھ86ہزار45 افراد تاحال طبی نگرانی میں ہیں۔

جمعرات تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر)میں24 مصدقہ اور ایک ہلاکت،مکاو ایس اے آر میں 10 اور تائیوان میں مصدقہ کیسزکی تعداد 16 تھی۔


ای پیپر