مہنگائی کا توڑ ۔۔۔ عمران خان نے ایکشن لے لیا
07 فروری 2020 (16:39) 2020-02-07

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویزمنظورکرلی ، پابندی کے نتیجے میں ساڑھے3 لاکھ ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چینی کی برآمدپرفوری پابندی عائدکرنےکافیصلہ کرلیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمدپرپابندی عائدکرنےکی تجویز منظور کرلی ہے اور سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھیج دی گئی ہے۔

پابندی کے نتیجے میں ساڑھے3لاکھ ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی، حکومت طلب اوررسدکافرق پوراکرنے کےلئے چینی درآمدبھی کرےگی جبکہ چینی درآمد کرنے کی سمری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔


ای پیپر