Image Source : Social Media

عبدالعلیم خان کو کیوں گرفتار کیا گیا ؟اصل خبر تو اب سامنے آئی
07 فروری 2019 (21:54) 2019-02-07

اسلام آباد:پنجاب کے سابق بلدیات اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان کے الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں کی حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے اثاثے ایک سال کے دوران دگنا ہوگئے۔الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق، 30 جون 2017 تک علیم خان کے اثاثوں کی مالیت 46 کروڑ 9 لاکھ 19 ہزار روپے تھی، 30 جون 2018 کو علیم خان کے اثاثوں کی مالیت 87 کروڑ 16 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی، پی ٹی آئی رہنما کے اثاثوں میں صرف ایک سال کے دوران 41 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق، علیم خان نے بیرون ملک کاروبار کی مالیت صرف 81 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ظاہر کی، انہوں نے 2017 میں اپنی آمدن 85 لاکھ 88 ہزار روپے ظاہر کی جبکہ 42 لاکھ 40 ہزار روپے انکم ٹیکس بھی ادا کیا۔


ای پیپر