Image Source : Facebook

کراچی انتہائی خطرناک وبا ءکی لپیٹ میں ۔۔۔
07 فروری 2019 (19:38) 2019-02-07

کراچی : کراچی میں خطرناک وبا ءپھیلنے کا خدشہ ،ڈاکٹروں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اگر کسی کو تیز بخار کیساتھ متلی ،پیٹ میں درد اور سینے پر گلابی رنگ کے دھبے نظر آئیں تو فوری طور پر ہسپتال یا اچھے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا جائے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس آئی یو ٹی کے ایک سینئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ ٹائیفائیڈ کی ایک قسم ہے اور یہ پولٹری فوڈ اور پینے کے خراب پانی کی وجہ سے پھیل رہا ہے.

ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ کراچی شہر میں لوگ ایک انتہائی خطرناک وبائی بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔


ای پیپر