Image Source : Facebook

حکومت کی طر ف سے نواز شریف کو بڑی آفر
07 فروری 2019 (18:39) 2019-02-07

لاہور :پنجاب حکومت کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے آل شریف کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ جب سے نواز شریف جیل میں ہیں شریف خاندان نے انہیں جیل سے نکالنے کا شور مچا یا ہوا ہے ،ہم نے نواز شریف کیلئے بہترین میڈیکل بورڈ تشکیل دیا لیکن جیسے ہی نواز شریف جیل پہنچے ہیں تو سموسے اور بڑے گوشت سے انکی تواضع کی جا رہی ہے ۔

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت آل شریف کا پاکستان میں دل نہیں لگ رہا ، شریف خاندان کو بڑی آفر دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کا پاکستان میںا چھے سے اچھے ڈاکٹر اور بڑے سے بڑے ہسپتال میں ان کا علاج کروانے کیلئے تیار ہیں ،انھوں نے شریف خاندان پر مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ مہینے سے آل شریف نے نواز شریف کو جیل سے نکالنے کا شور مچایا ہوا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے لیے پنجاب حکومت نے باعزت طریقے سے میڈیکل بورڈ بنایا لیکن اسے ماننے سے انکار کردیا گیا، جب انہیں اسپتال لایا گیا تو آتے ہی بڑے گوشت کے کباب اور سموسوں سے تواضع کی گئی،،فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ علیم خان نے گرفتار ہو کر آل شریف کو تیسرا ٹیکا لگایا ہے، اس سے قبل اعظم سواتی نے استعفی دے کر آل شریف کو گولی دی لیکن اس سب کے باوجود شرم نہیں آتی۔


ای پیپر