Image Source : Twitter

موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے :احسن اقبال
07 فروری 2019 (17:56) 2019-02-07

لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکے میں رکھا جا رہا ہے ،جو منصوبے 2018دسمبر میں مکمل ہونا تھے وہ ابھی تک مکمل نہیںکیے گئے ،ان کا کہنا تھا کہ لاہور ،ملتان موٹروے تیار ہے لیکن ان لوگوں سے افتتاح نہیں ہو پا رہا ۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سی پیک منصوبے سست روی کا شکار ہیں ،ہماری 5سالہ محنت کو موجودہ حکومت نے بربا د کر دیا ہے ،عمران خان نے تبدیلی کے نعرے لگا کر عوام کو دھوکا دیا ،ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے کیا ہمار ا خسارہ چھپا ہو ا تھا ؟انہوں نے کہا نئے پاکستان کی باتیں کرنے والے پرانی پالیسی پر گامزن ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے کہا کہ گیس اور توانائی کے منصوبوں کے معاہدے ہمارے دور میں کیے گئے ،سازش کے تحت ہمیں بُرا بھلا کہا جا رہا ہے ،جنوبی پنجاب صوبے کی بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اگر حکومت اس کیلئے بل پیش کرتی ہے تو ہم اس کی حمایت کرینگے ،انہوں نے کہا نقل اور سوشل میڈیا کیساتھ حکومت نہیں چل سکتی ۔

صحت کارڈ سکیم کی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅ ں نے کہا کہ منصوبہ بھی ن لیگ کا تھا جس پر موجودہ حکومت نے اپنا لیبل لگا لیا ،موجود حکومت جھوٹی اور سلیکٹڈ ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمارے معاہدوں کا کریڈٹ لے رہے ہیں ،گاڑیوں کے پلانٹ کے معاہدے ہمارے دور میں ہی ہوئے ،سازش کے تحت ن لیگ کی کامیابیوں کو ناکامیاں بنا کر پیش کیا گیا ،سوئس حکومت کیساتھ ن لیگ کی ہی حکومت نے معاہدہ کیا تھا ، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے ۔


ای پیپر