فائل فوٹو

سانحہ ساہیوال! چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی متاثرین کو بڑی پیشکش
07 فروری 2019 (14:51) 2019-02-07

لاہور : سانحہ ساہیوال ! چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی متاثرین کو جوڈیشل کمیشن کے بجائے جوڈیشل انکوائری کی پیشکش۔

دوران سماعت چیف جسٹس سردار شمیم نے ریمارکس دیئے کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا جبکہ جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ متاثرین مطمئن ہیں تو جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیتا ہوں۔

مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے آفر پر غور کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔ جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے عینی شاہدین کو طلب کر کے بیانات ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا وفاق ایک ہفتے تک جوڈیشل کمیشن سے متعلق آگاہ کرے۔


ای پیپر