خیبر میڈیکل کالج کے طالبعلم کی پراسرار خود کشی
07 فروری 2019 (14:12) 2019-02-07

پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں خیبر میڈیکل کالج کے سال آخر کے طالبعلم تحسین انجم نے خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطا بق مردان کے رہائشی خیبر میڈیکل کالج کے سال آخر کے طالبعلم کی خود کشی پر تاحال کسی نے کوئی سنجیدہ نوٹس نہیں لیا، یونیورسٹی کے ڈین کا کہنا ہے کہ مذکورہ طالبعلم کی خودکشی کی وجہ ذہنی تنا لگتی ہے تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تحسین کے کمرے سے ایک تحریر بھی ملی جس میں لکھا تھا کہ میں جوان ہوں، میرے اعضا عطیہ کیے جائیں۔

پولیس کے مطابق تحسین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ تحسین کو کوئی نفسیاتی مسئلہ درپیش نہیں تھا جب کہ تحسین کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے تاہم فائنل انٹرنل امتحان میں کم نمبرلینا خودکشی کی وجہ ہوسکتی ہے،اطلاعات کے مطابق تحسین نے رات گئے اپنے کمرے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ۔


ای پیپر