فوٹو بشکریہ فیس بک

افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا ٹائم ٹیبل نہیں دیا: زلمے خلیل زاد
07 فروری 2019 (13:06) 2019-02-07

کابل: امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا ٹائم ٹیبل نہیں دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ طالبان ذاتی طور پر ٹائم فریم کے حوالے سے دعویٰ کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز طالبان رہنما عبدالسلام حنیفی نے دعوی کیا تھا کہ امریکا اپریل تک افغانستان سے آدھی امریکی فوج نکال لے گا۔


ای پیپر