فوٹو بشکریہ فیس بک

سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کیلئے ڈاکٹرز کے منتظر
07 فروری 2019 (12:43) 2019-02-07

لاہور: پنجاب حکومت نے اعلان کیا تھا کہ میاں نواز شریف کا طبی معائنہ پی آئی سی کے ڈاکٹرز کریں گے۔ لیکن اعلان کے باوجود آج کوئی بھی ڈاکٹر پی آئی سی سے چیک اپ کے لیے نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا کوئی ڈاکٹر تاحال نواز شریف کا چیک اپ کرنے نہیں پہنچا۔ سروسز ہسپتال کی میڈیکل یونٹ 2 اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عروج نے نواز شریف کا معائنہ کیا۔

نواز شریف کو سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے دل ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ سروسز ہسپتال کا بورڈ میاں نواز شریف کو کل ہی ڈسچارج کر چکا ہے۔


ای پیپر