فوٹو بشکریہ فیس بک

غیر ملکی ویب سائٹ کا پاکستانی سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے خطرناک انکشاف
07 فروری 2019 (12:25) 2019-02-07

لاہور: پاکستان شدید سائبر سیکیورٹی مسائل کا شکار ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ نے خطرناک انکشاف کر دیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان بدترین سائبر سیکیورٹی کے شکار ممالک میں 7 ویں نمبر پر ہے۔ سائبر سیکیورٹی رپورٹ میں پاکستانی سائبر قوانین کے نفاذ، موبائل فونز، کمپیوٹرز اور مالیاتی اداروں پر سائبر حملوں کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ بدترین سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے الجزائر پہلے، انڈونیشیا دوسرے، ویتنام تیسرے، بنگلہ دیش چھٹے اور بھارت پندرہویں نمبر پر ہے۔


ای پیپر