فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز کا وائٹ واش کا خواب پورا نہ ہوسکا
07 فروری 2019 (10:39) 2019-02-07

ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز کا وائٹ واش کا خواب پورا نہ ہوسکا، تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی۔

169 رنز کے تعاقب میں پروٹیز 141 رنز بنا سکے، پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین جبکہ شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں اور بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ تین میچوں کی سیریز جنوبی افریقہ نے دو ایک سے اپنے نام کر لی۔

اس سے قبل شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز بنائے۔ محمد رضوان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ شاداب خان کے آخری اوور میں تین چھکے لگا کر ٹوٹل 169 رنز تک پہنچایا۔ تین میچز کی سیریز جنابی افریقا نے دو ایک سے اپنے نام کر لی۔


ای پیپر