فوٹو بشکریہ فیس بک

بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا: محکمہ موسمیات
07 فروری 2019 (10:11) 2019-02-07

لاہور: کالی گھٹاؤں نے ملک کے بیشتر شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، لاہور میں پھر سے بادل برسنے لگے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک بھر میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال لئے، کہیں رم جھم، تو کہیں تیز بارش جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں رات شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، سرد ہواؤں نے سردی کی شدت بڑھا دی۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رم جھم سے خنکی بڑھ گئی۔ ملکہ کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ پھر چل پڑا شدید سردی کے باوجود سیاح برفباری سے لطف اندوز ہوئے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے حکم پر بند سڑکوں کی بحالی کا کام شروع ہوگیا۔

کوئٹہ اور قلات میں بھی ہرطرف برف ہی برف۔ یخ بستہ ہواؤں سے شہری ٹھٹھرنے لگے۔


ای پیپر