مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکلے گا : فیصل وائوڈا
07 دسمبر 2019 (23:16) 2019-12-07

اسلام آباد: وفاقی وزیرآبہ وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گی لیکن اگر عدالت نے حکم دیا تو فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ ہائی کورٹ نے حکومت سے کہیں نہیں کہا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے تاہم اگر عدالت ایسا کہے گی تو ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ مریم نواز کو اگر عدالت ضمانت دے دیتی ہے تو بھی حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالے گی۔

فیصل وائوڈا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ ایک ایک کر کے سب وعدے پورے کئے جا رہے ہیں اور نئے پاکستان کے ثمرات پاکستانی عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔


ای پیپر