ن لیگ کے لندن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
07 دسمبر 2019 (22:35) 2019-12-07

لندن:مسلم لیگ ( ن )کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج نے پارٹی اجلاس کے دوران لیگی رہنماﺅں کو بریفنگ دی، لیگی رہنماﺅں نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت اہم قومی معاملات پر غیر سنجیدہ ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کویہاں مسلم لیگ ( ن ) کے ہونے والے مشاورتی اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ( ن )کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج نے پارٹی اجلاس کے دوران لیگی رہنماﺅں کو بریفنگ دی، لیگی رہنماﺅں نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی ۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت اہم قومی معاملات پر غیر سنجیدہ ہے۔

انہو ں نے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے غلط نوٹیفکیشن کے معاملے پر حکومت کی وجہ سے جگ ہنسائی ہوئی ۔ ہم دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت مخالف مظاہرے کرینگے ۔ حکومت نے عوام کہ مہنگائی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا ۔


ای پیپر