لاہور دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا
07 دسمبر 2019 (21:02) 2019-12-07

لاہور : لاہور کے علاقے ٹاﺅن شپ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 5افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاﺅن شپ میں ہونے والے اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 5افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ٹول کٹ پھٹنے سے ہوا ، دھماکے سے ہلاک ہونے والی شخص کی شناخت حافظ محمود کے نام سے ہوئی ہے ۔


ای پیپر