پیپلزپارٹی کا لاہور میں میدان لگانے کا فیصلہ
07 دسمبر 2019 (19:46) 2019-12-07

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے لاہور میں میدان لگانے کا فیصلہ کر لیا ‘چیئر مین بلاول بھٹو 18اگست کو لاہور میں کارکنوں سے خطاب کر یں گے جبکہ سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو شہید کی برسی کے انتظامی امور کے لئے بلاول بھٹو نے کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اب پنجاب میں سیاسی پنڈال سجائیں گے، پی پی کے مرکزی رہنماں نے کارکنوں کو کنونشن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، کنونشن رائے ونڈ ریلوے گرانڈ میں ہوگا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو شہید کی برسی کے انتظامی امور کے لئے بلاول بھٹو نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیئر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، قائم علی شاہ، مصطفی نواز کھوکھر، چودھری یاسین، مہدی شاہ، صابر بلوچ اور نجم الدین کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔


ای پیپر