مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے عدالت سے استدعا
07 دسمبر 2019 (18:47) 2019-12-07

لاہور:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی اور 6ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی استدعا کی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں مریم نواز صفدر کی جانب سے 6ہفتے کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت مانگی ہے،جبکہ لاہور ہائیکورٹ آفس نے مریم نواز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے اور جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ 9دسمبر کو سماعت کرے گا۔

مریم نواز کی جانب سے درخواست امجد پرویز ایڈوکیٹ نے دائر کی ، درخواست میں موقف اپنا یا کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے اور ان کا پاسپورٹ ان کو واپس دیا جائے۔


ای پیپر