اپوزیشن خود مائنس ہوتی جا رہی ہے : فواد چودھری
07 دسمبر 2019 (17:40) 2019-12-07

لاہور : وفاقی وزیر سائنس انیڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد نظام بدلنے کیلئے ہے، پہلے نواز پھر شہباز اور اب مریم مائنس ہونے جا رہی ہے، مائنس ون کرتے کرتے اپوزیشن خود مائنس ہوتی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر بھارتی سوشل میڈیا صارف کو دبنگ جواب دیتے ہوئے کہا اپنی معلومات بہتر کرلیں، پاکستان جنوبی ایشیا میں فائبرآپٹک متعارف کروانے والا پہلا ملک ہے، موبائل فون بھی سب سے پہلے جنوبی ایشیا میں پاکستان نے متعارف کرائے، بھارت تو منموہن سنگھ کا شکریہ ادا کرے ورنہ بھارت کے پاس صرف گائے ٹیکنالوجی تھی۔


ای پیپر