دعا منگی گھرواپس پہنچ گئی
07 دسمبر 2019 (16:46) 2019-12-07

کراچی: کراچی میں ڈیفنس کے پوش علاقے سے اغوا ہونے والی دعا منگی گھرواپس پہنچ گئی۔ دعا منگی کو بازیاب کرانے میں سندھ پولیس ناکام رہی اور ذرائع کے مطابق اس کی رہائی مبینہ طورپرتاوان کے عوض عمل میں آئی۔

دعامنگی کو30 نومبر کی رات خیابان بخاری سے اغوا کیا گیاتھا۔اغوا کاروں نے دعامنگی کے دوست حارث سومرو کوگولی مارکرزخمی بھی کیاتھا جو نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ واقعے کا اغوا اوراقدام قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے تاہم حارث سومروکا بیان تاحال نہیں لیا جاسکاہے۔

دعا قانون کی طالبہ ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ اکثر چائے کے ہوٹل پر بیٹھتی تھی۔ اس کے اغوا میں سابق منگیتر کے ملوث ہونے کا بھی کہا جا رہا تھا۔ اس کی بازیابی کے لیے اہل خانہ اور دیگر شہریوں نے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا تھا۔


ای پیپر