فواد چوہدری کی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن کو پاکستان آنے کی دعوت
07 دسمبر 2019 (16:32) 2019-12-07

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ زکربرگ فیملی کا بہت احترام کرتے ہیں، ٹیکنالوجی کی دنیا میں آپ کا کام انسانیت کو آگے لے کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہماراملک پاکستان خوبصورت ملک ہے، مارک زکربرگ کے دورہ پاکستان کے منتظرہیں۔


ای پیپر