File Photo

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
07 دسمبر 2018 (23:29) 2018-12-07

لاہور: پنجاب حکومت نے سکیل 1 تا 16 تک ملازمتوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سکیل 17 اور اس اوپر والے گریڈ پر بھرتی ہو سکے گی لیکن یہ پوسٹیں پنجاب سروس کمیشن کے ذریعے پُر کی جائیں گی۔

محکمہ صحت کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو عارضی انتظامات کے تحت ایڈہاک کی بنیاد پر بھرتی کر سکتے ہیں۔

محکمہ صحت کے یہ ملازمین مستقل بھرتیوں تک کام کر سکیں گے جس کے بعد یہ ایڈہاک ملازمین فارغ کر دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے تمام انتظامی اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


ای پیپر