File Photo

خادم حسین رضوی کی رہائی کیلئے تحریک لبیک کا منصوبہ سامنے آگیا
07 دسمبر 2018 (21:38) 2018-12-07

لاہور : تحریک لبیک کے رہنماﺅں کی گرفتاری کے بعد قائم مقام امیر ڈاکٹر شفیق امینی نے اعلان کیا کہ بہت جلد حکومتی الزامات کا بھر پور جواب دیا جائے گا ،انہوں نے اپنے خطاب میںکہا کہ تحریک لبیک محب وطن جماعت اور دہشتگردی کیخلاف ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کیا ،ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ۔

قائم مقام امیر ڈاکٹر شفیق امینی نے کہا کہ قائدین کی گرفتاری اور امن کی رہائی کیلئے ہم اپنی مذاکراتی ٹیم تیار کر رہے ہیں جو بہت جلد حکومت سے مذاکرات کرے گی اور گرفتار رہنماﺅں و کارکنوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرے گی ۔

جمعہ کے اجتماعات میں ملک بھر قائدین کی گرفتاریوں کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور تمام اسیران کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ خطباءنے کہا کہ خادم حسین رضوی ، پیر افضل قادری سمیت تمام علما، مشائخ و اسیران ناموس رسالت کو رہا کیا جائے۔ اجتماعات جمعہ کے موقع پر جیل میں فوت ہونے والے بزرگ عالم دین مولانا یوسف سلطانی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور کہا گیا کہ انکی شہادت ضرور رنگ لائیگی۔


ای پیپر