Source : Facebook

تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن ,میئر کراچی وسیم اختر نے بڑی دھمکی دیدی
07 دسمبر 2018 (18:50) 2018-12-07

بہادرآباد :میئر کراچی وسیم اختر نے بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو مجھے استعفیٰ دینا پڑا تو دے دونگا .

ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے نالوں ،پارکس سے تجاوزات ختم کر رہے ہیںاور ان تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کام ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی کو اختیار ات دئیے جائیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمیں سڑکوں پر بھی آنا پڑا تو آئینگے ،میئر کراچی وسیم اختر نے کہا آپریشن میں کسی بھی شخص کو بے گھر نہیں کیا جا رہا ،نہ کسی کا گھر توڑیں گے اور نہ ہی کسی کو توڑنے دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کیلئے ہے بزنس کیلئے نہیں ،کراچی میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن کو متنازع بنا یا جا رہا ہے ، تجاوزات کیخلاف آپریشن پر کچھ لوگ سیاست چمکا رہے ہیں ۔تاجر برادری کا حوالہ دیتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ تاجر برادری چاہتی ہے کہ کراچی کو صاف ستھر ا اور تجاوزات سے پاک کیا جائے ۔


ای پیپر