Source : Facebook

کرتارپورراہداری کے بعد بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور گھناﺅنی ساز ش
07 دسمبر 2018 (18:18) 2018-12-07

نئی دہلی : بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے روای پر شاہ پرکندہی ڈیم منصوبے پرعملدرآمد کی منظوری دیدی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم پراجیکٹ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیدی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منظوری گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت یونین کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔دریائے راوی پرشاہ پورکنڈی ڈیم منصوبے کوابتدائی طور پرنومبر2001میں منظورکیا گیا تھا مگر اب یہ منصوبہ جون 2022 میں مکمل ہوگا جس کی لاگت اورمقبوضہ کشمیر سمیت پنجاب کے علاقوں کو سیراب کرےگا۔

راوی پر ڈیم سے بھارت مدھو پورہیڈورکس سے پاکستان جانے والے پانی کواستعمال کرسکے گا، اس کی تعمیر پاکستان کا پانی روکنے کی سازش ہے۔اس منصوبے کیلئے بھارت کی مرکزی حکومت پانچ سال میں 38 اعشاریہ 485کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ بھارت خطے میں اپنی بالا دستی قائم کرنے اور پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے دستبردار کرانے کی غرض سے دباﺅ ڈالنے کے لیے پاکستان کے آبی وسائل پر ڈیم تعمیر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

واضح رہے رواں برس ستمبر میں بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر کی حکومتوں نے شاہ پور کنڈی ڈیم پر کام دوبارہ شروع کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔


ای پیپر