Source : Facbook

چکن کھانے کے شوقین افراد ایک دفعہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں
07 دسمبر 2018 (17:41) 2018-12-07

پشاور:مرغیوں میں برڈ فلو اورسردیوں کی موذی مرض پھیلنے کے باعث قیمتیں میں نمایاں کمی ہوتے ہو ئے 178روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ مرغیوں کی خرید و فروخت اور اسکے استعمال میں بھی کمی آ گئی ہے.

موسم سرما میں مرغیوں کی بیماری اور ممکنہ برڈ فلو کے پیش نظر مرغی کی قیمت میں کمی آ رہی ہے 215روپے فی کلو سے مرغی 178روپے فی کلو تک آ گئی ہے ممکنہ برڈ فلو اور موسم سرما کی بیماریوں کے باعث مرغیوں کی ہلاکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حفاظتی اقدامات بھی تاجروں او رپولٹری فارمز کی جانب سے شروع کئے گئے ہیں۔

تاہم برڈ فلو کی تردید محکمہ لایﺅ سٹاک کی جانب سے بھی کی گئی ہے تاہم مرغیوں کی دیگربیماریوں کے باعث اس کی قیمت میں نمایاں کمی آ گئی ہے اور مرغیوں کے استعمال ہوٹلوں اوردکانوں پربھی کم ہو گیا ہے موسم سرما میں مرغیوں میں بیماری پھوٹ پڑتی ہے ۔ جس سے سینکڑوں مرغیاں اب تک مردہ ہو چکی ہیں ۔


ای پیپر