فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

ٹیسٹ سیریز ہاتھ سے نکلنے لگی، پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے
07 دسمبر 2018 (16:25) 2018-12-07

ابوظہبی: ٹیسٹ سیریز ہاتھ سے نکلنے لگی ، پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ، ابوظہبی ٹیسٹ کے ماحول میں ڈرامائی تبدیلی، آخری دن نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 280 رنز کا ہدف دیا، جواب میں پاکستان کی آدھی سے زیادہ ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

شاہین اڑنا بھول گئے یا کیویز نے پر کاٹ دیئے، حریف بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹسمین بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔ ابتدائی پانچ میں سے چار کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ آخری ٹیسٹ کھیلنے والے حفیظ 8 رنز بنا سکے، پہلی اننگز کے سنچری میکرز اظہر علی اور اسد شفیق بھی ناکام ہوگئے۔ اظہر علی نے 8 رن بنائے جبکہ اسد شفیق صفر پر آؤٹ ہوئے، حارث سہیل 9 اور امام الحق 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان سرفراز احمدا کے آؤٹ ہونے کے بعد تمام تر امیدوں کا مرکز بابراعظم ہیں، کیویز کی گرفت پوری طرح مضبوط ہے اور سیریز پاکستان کے ہاتھ سے نکلتی دکھائی دے رہی ہے۔ شکست کی صورت میں پاکستان ٹیم کی رینکنگ بھی مزید گر جائے گی، پاکستان چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلا جائے گا جبکہ 1969 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب پاکستان کو نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں شکست ہوگی۔


ای پیپر