فوٹو بشکریہ فیس بک

سڑک حادثات پر عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کر دی
07 دسمبر 2018 (14:20) 2018-12-07

نیویارک: سڑک حادثات پر عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کر دی۔ عالمی ادارے کے مطابق ہر سال سڑک حادثات میں 13 لاکھ 50 ہزار افراد جان سے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال 4 ہزار سے زائد افراد روڈ حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے روڈ سیفٹی سے متعلق عالمی ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سڑک حادثات سے ہر 24 سیکنڈ میں ایک شخص ہلاک ہوتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر حادثات کو روکنے کے لیے ثابت شدہ حل موجود ہے۔ ٹریفک حادثات پر ایکشن نہ لینے کا کوئی جواز نہیں۔ حادثات میں کمی لانے کی موثر قانون سازی اور قوانین پر عمل درآمد کروانے کی ضرورت ہے۔


ای پیپر