یاسر شاہ نے ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ اسپنر نے ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پاکستانی اسٹار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ نے پچھلے ٹیسٹ میں 14 وکٹیں لے کر میرا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
Congratulations to Yasir Shah who broke an 82 year old record held by an Australian & became the fastest bowler to reach the 200 test wickets' milestone in just 33 matches. Last week he had equalled my record of 14 wickets in a test match. Stellar performance.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 7, 2018
واضح رہے کہ لیگ پاکستانی اسٹار نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا کر 82 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ یاسر نے 36 میچز میں ڈبل سنچری کرنے والے آسٹریلیا کے کلیری گرمٹ کا ریکارڈ تین میچز کے فرق سے توڑ دیا۔
یاسر نے اننگز میں پانچ وکٹوں کا کارنامہ 17 مرتبہ انجام دیا، جبکہ تین بار میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ نے پاکستان کی کئی فتوحات میں ہیرو کا کردار ادا کیا۔