فوٹو بشکریہ فیس بک

ہمارے دور میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں توازن رہا: نواز شریف
07 دسمبر 2018 (11:43) 2018-12-07

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں ڈالر پوچھے بغیر دس پیسے بھی اوپر نہیں جاتا تھا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے مطابق ن لیگ نے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے برقرار رکھا تو وہ بھی رکھ لیں۔ ہمارے دور میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں توازن رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف پہلی بار کراچی گئے اور فیصل واوڈا ان سے صرف چار سے پانچ سو ووٹوں سے جیتے۔ کیسے جیتے یہ بھی سب کو پتہ ہے اس کیلئے فافن کی رپورٹ دیکھ لیں۔

نواز شریف نے کہا کہ دنیا 2013 سے 2017 تک ہماری معیشت کو مضبوط اور متوازن کہتی تھی۔ 2017 میں جب میں گھر گیا تو دہشتگردی ختم ہو گئی تھی۔ آزاد کشمیر کے ایک لڑکے نے بتایا کہ وہاں گیس سلنڈر کی قیمت دگنی ہو گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا، عوام خوش ہے کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے۔


ای پیپر