فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

ابو ظہبی ٹیسٹ میں کیویز کی پوزیشن مستحکم، پاکستانی ٹیم کیلئے بڑا امتحان
07 دسمبر 2018 (10:59) 2018-12-07

ابو ظہبی ٹیسٹ میں کیویز کی پوزیشن مستحکم، میزبان ٹیم کی برتری 198 رنز کی ہو گئی۔

ابو ظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے احتتام تک نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ میں چار وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لئے، کپتان ویلیمسن 139 جبکہ راب نیکالز 90 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 26 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر دن کا آغاز کیا تو 60 رنز پر مزید دو کیوی بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد کپتان ویلیمسن اور راب نکالز نے پاکستانی بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ دونوں نے ناقابل شکست 202 رنز کی شراکت بنائی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی۔

اس سے قبل پاکستان نے 129 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر اننگ کا آغاز کیا تو اسد شفیق اور اظہر علی نے کیویز بولرز کا خوب امتحان لیا۔ دونوں نے 201 رنز کی شاندار شراکت بنائی۔ اظہر 134 جبکہ اسد 104 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جس کے بعد پاکستانی بیٹنگ لڑ کھرا گئی۔ آخری پانچ بیٹسمین سکور میں صرف 60 رنز کا اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم 348 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔


ای پیپر