فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

مائیکروسافٹ اور انیل کمبلے کا کرکٹ کے بلے بازوں کیلئے ایک انمول تحفہ
07 دسمبر 2018 (10:19) 2018-12-07

نیو دہلی: مائیکروسافٹ اور انیل کمبلے کا کرکٹ کے بلے بازوں کیلئے ایک انمول تحفہ۔ کرکٹ میں پہلی بار الیکٹرک بیٹ متعارف کیا جائے گا۔

سابق انڈین کرکٹر کی کمپنی نے مائیکروسافٹ کے ساتھ مل کر ‘پاور بیٹ‘ ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کر لیا۔ اس پاور بیٹ کی مدد سے گیند کتنی سختی سے بلے پر لگا، بیٹ پر کتنے زور سے شاٹ لگا؟ بیٹ کتنا مڑا اور کس طرف گیند گئی، اب سب پتہ چلایا جا سکے گا۔

الیکٹریک بیٹ کے اوپر ایک سینسر ہو گا جو بلے کی حرکت نوٹ کرے گا اور بلو ٹوتھ کی مدد سے معلومات موبائل میں بھیجے گا، جہاں اپلیکیشن شارٹ کا تعین کرے گی۔ اس بلے کی مدد سے بیٹسمین کوچ کے بغیر بھی اپنی پریکٹس کا اندازہ لگا سکے گا۔


ای پیپر