سکرین شوٹ

دھرنے والوں کو دھرنوں کا سامنا، مظاہرین سخت سردی میں اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر
07 دسمبر 2018 (09:42) 2018-12-07

لاہور: دھرنے والوں کو دھرنوں کا سامنا، اسلام آباد کے ڈی چوک پر خواتین اور مرد اساتذہ کا دھرنا تو لاہور میں نابینا افراد ایک بار پھر میٹروبس کے ٹریک پر آگئے۔

اسلام آباد میں اساتذہ کا دھرنا چار روز سے جاری، سخت سردی میں اساتذہ کے بچوں سمیت ڈی چوک پر ڈیرے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر سکولز کی طرح تنخواہ اور مراعات دینے کیساتھ مستقل بھی کرو۔

کوئی لالی پاپ نہیں، نوکری چاہیے نابینا افراد بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ کلمہ چوک لاہور پر دھرنا دے کر میٹرو بس سروس معطل کردی۔ نابینا افراد کو راضی کرنے کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کوشش ناکام، مظاہرین صرف حکومتی وفد سے مذاکرات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔


ای پیپر