بھارتی مسافر طیارہ کی کریش لینڈنگ، دو پائلٹوں سمیت  متعدد افراد ہلاک
07 اگست 2020 (23:41) 2020-08-07

نئی دہلی: بھارت کی ریاست کیرالہ میں مسافر طیارہ کی کریش لینڈنگ میں دو پائلٹوں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ 140 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے رن وے سے دوران پھسل کر آبادی میں گھس گیا، حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں پائلٹ کے معاون بھی چل بسے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی ایکسپریس پرواز آئی ایکس 1344 جمعے کی شام دبئی سے کالی کٹ کے کوئیکوڈ ہوائی اڈے پہنچی تھی اور ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق خراب موسم میں اترتے ہوئے طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے جا گرا۔


ای پیپر