پاکستان میں ہرقسم کا فلائٹ آپریشن بحال 
07 اگست 2020 (21:46) 2020-08-07

اسلام آباد: سول ایوی ایشن نے کورونا صورتحال بہتر ہونے پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا۔ اس سلسلے میں تمام ائر لائنز کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل آپریشنز بحال کئے جا رہے ہیں۔ 9 اگست کی رات 12 بجے سے آپریشنز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے 21 مارچ کو تمام انٹرنیشنل پروازیں اور 26 مارچ کو مقامی پروازیں معطل کر دی تھیں۔


ای پیپر