حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے: عمران خان
07 اگست 2020 (20:11) 2020-08-07

  لاہور:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ   حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں ان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں سمیت مجموعی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے پنجاب میں اتحادی جماعتوں کے مسائل پر عثمان بزدار سے رپورٹ لی۔ وزیراعظم سے فیصل ا?باد کے ارکان قومی اسمبلی، وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر نے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، مشیر مرزا شہزاد اکبر موجود تھے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، کاروباری طبقے اور تعمیرات سیکٹر کومراعات سے ترقی آئے گی،چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں، صنعتی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ‘‘راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی’’ کا افتتاح کریں گے، اس پراجیکٹ کے تحت دریائیراوی کی تجدیدنو ہوگی۔


ای پیپر