سونے کی قیمتوں میں حیران کن ردو بدل
07 اگست 2020 (19:20) 2020-08-07

کراچی :صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار169 روپے ہو گئی ہے۔


ای پیپر