file photo

کورونا سے ملک بھر میں مزید 17 افراد جاں بحق
07 اگست 2020 (10:55) 2020-08-07

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 17افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اموات 6052ہو گئیں جبکہ 782نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 282645 ہو گئی جبکہ کورونا کے258099 مریض صحت یاب ہو گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق   ملک  گذشتہ24گھنٹے کے دوران20461کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 2079333 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا کے 258099مریض صحتیاب جبکہ 826کی حالت تشویشناک ہے ۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد122759اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34432ہو گئی ۔ بلوچستان11821 ، اسلام آباد 15182، آزاد جموں و کشمیر2124، گلگت بلتستان2287اور پنجاب میں94040کورونا مریض ہیں۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60ہزار سے زائد ہوگئی اور 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔ 


ای پیپر