file photo

مانچسٹر ٹیسٹ کا دوسرا روز شاہینوں کے نام
07 اگست 2020 (10:42) 2020-08-07

لندن: مانچسٹر ٹیسٹ میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنا لئے، اس سے قبل پاکستان ٹیم 326 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔

مانچسٹر ٹیسٹ کا دوسرا روز شاہینوں کے نام، پہلی اننگز میں 326 رنز کے جواب میں قومی بولرز نے انگلش ٹاپ آرڈر اوڑا کر رکھ دیئے۔ پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے برنز کو چلتا کیا، جس کے بعد محمد عباس نے 8 رنز پر ڈوم سیبلے اور ورلڈ کپ اور ایشیز کے ہیرو بین اسٹوکس کو صفر رنز پر کلین بولڈ کیا جبکہ یاسر شاہ نے انگلش کپتان جوئے روٹ کو آوٹ کیا۔

دن کے احتتام تک انگلش ٹیم نے چار وکٹوں پر 94 رنز بنائے، اس سے قبل پاکستان ٹیم 326 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، شان مسعود نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔


ای پیپر