امریکہ نے پاکستان کیلئے سفارتی پابندیاں ختم کر دیں
07 اگست 2019 (23:47) 2019-08-07

اسلام آباد:مسئلہ کشمیرمیں جاری کشیدہ صورتحال پر پوری دنیا کی توجہ مرکوز ہے وہیں پاکستان نے سفارتی محاذ پر ہر طرح کے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، پاکستان کے لیے ایسے مشکل وقت میں امریکہ کی طرف سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ۔

امریکہ نے پاکستان پر قائم سفارتی پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتی حکام کو فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ پاکستانی سفارت کاروں کی واشنگٹن میں نقل وحرکت پر پابندی امریکا نے 2018ءمیں لگائی تھی۔


ای پیپر