کشمیریوں کو کوئی بھارتی فیصلہ منظور نہیں: فردوس عاشق اعوان
07 اگست 2019 (18:16) 2019-08-07

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشر یات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پی آئی ڈی میں کشمیری رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو کوئی بھارتی فیصلہ منظور نہیں ہے ،بھارت زیادہ عرصہ کشمیریوں کو یرغمال نہیں رکھ سکتا، بھارت، کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے لاکھوں بھارتی فوجیوں کی بندوقوں کے نیچے رکھا ہواہے ،بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جنگ ہار چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میڈیا سیل مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرتاہے کشمیر کے حوالے سے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے مسئلہ کشمیر سے اپوزیشن کی سیاست سے معاملے کو نقصان پہنچا ہے،سب نے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارا ایک ہی موقف ہے،کشمیری رہنما شیح تجمل الاسلام نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تمام علاقہ1947سے متنازعہ ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  آرٹیکل 35 اے کو ختم کر کے کشمیر میں ہندووں کو آباد کیا جائے گا،پہلے جبری الحاق اور ا ب جبری انضمام کیا گیا ہے ، عبدالحمید لون نے کہا کہ بھارت آرٹیکل370واپس لے ، یہ بھارتی آئیں اور اقوام متحدہ کے قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے ،کشمیری عالمی سطح پر ا یک متنازعہ مسئلہ ہے، بھارت نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ذرائع ابلاغ پر پابندی لگا دی ہے ، وہ دن دور نہیں جب سرینگر میں قومی پرچم لہرایا جائے گا۔


ای پیپر