فوٹو/ ریڈیو پاکستان

مفتاح اسماعیل کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا
07 اگست 2019 (14:35) 2019-08-07

اسلام آباد: یل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی اسکینڈل کیس میں مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران اور سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے درخواست ضمانت مسترد کی۔

جس کے بعد نیب ٹیم نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔


ای پیپر