فوٹو بشکریہ فیس بک

مشرقی پاکستان میں ہمارا آدھا انگ ٹوٹا تھا، آج کشمیر کا آدھا انگ ٹوٹ چکا ہے: آصف زرداری
07 اگست 2019 (14:17) 2019-08-07

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ مشرقی پاکستان میں ہمارا آدھا انگ ٹوٹا تھا، آج کشمیر کا آدھا انگ ٹوٹ چکا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بنی کشمیر کاز کیلئے تھی۔ کشمیر کا مسئلہ اتنا ہی بڑا ہے جتنا مشرقی پاکستان کا تھا۔ ہم مشرقی پاکستان کی جنگ ہارے وجوہات میں نہیں جانا چاہتا۔ اندراگاندھی نے بھٹو سے کہا فوجی لے لیں یا زمین، بھٹو نے کہا زمین دیدیں۔ اسطرح بھارتی قیادت سے ہمیں زمین واپس مل گئی۔

انہوں نے سوال کیا کہ بھارت کو نہیں پتا پاکستان کی معاشی صورتحال کیا ہے؟ بھارت سب کچھ جانتا ہے۔ امریکا کسی اور کا چہرہ دیکھ کر افغانستان میں ڈائیلاگ کیلئے گیا جو آپ کر رہے ہیں اسی لیے تو آج آپ تنہا ہیں۔ حکومتی ٹیم کو کیا پتا بین الاقوامی تعلقات کیا ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا تھا دو قومی نظریہ ہی چلے گا، کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں کو قائداعظم کا دوقومی نظریہ سمجھ آگیا ہے۔


ای پیپر